اہم خبریں

پشاور، پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکا،18 پولیس اہلکاروں سمیت 32 افراد شہید، 150سے زائد زخمی

پشاور(اے بی این نیوز   )پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 32 ہوگئی جب کہ 150سے زائد افراد زخمی ہیں۔ریسکیو کا کہنا ہےکہ دھماکے کے بعد ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی […]

فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد کی ماتحت عدالت نے الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے کے کیس میں فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا۔پیر کواسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو پیش کیا گیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد […]

بابراعظم بیٹے جیسا ہے اُس سے کبھی ناراض نہیں ہوا، وسیم اکرم

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کے سابق کرکٹر وسیم اکرم نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے اختلافات کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا۔ایک انٹرویو میں پاکستان کے سابق فاسٹ بولر اور کپتان وسیم اکرم نے بابراعظم سے اختلافات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا۔وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ […]

موسم کی خرابی کے باعث متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کا دورہ پاکستان ملتوی کر دیا گیا ہے ، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

اسلام آباد(اے بی این نیوز   )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موسم کی خرابی کے باعث متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کا دورہ پاکستان نئی تاریخ تک ملتوی کر دیا گیا۔ پیر کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ متحدہ عرب امارات […]

خیبرپختونخوا صوبہ اس وقت حالت جنگ میں ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشت گرد نماز کے دوران پہلی صف میں موجود تھا، یہ کون لوگ ہیں ان کا دین سے کیا تعلق ہے؟اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دھماکے میں لوگ شہید اور زخمی ہوئے، دہشت گرد مسجد میں پہلی صف میں کھڑا تھا، یہ کون […]

ریلوے میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہے کلیدی عہدوں پر قابل لوگوں کو لگایا گیاہے، خواجہ سعد رفیق

لاہور(اے بی این نیوز   )وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آج کا دن بہت اہم ہے پچھلے دور میں ریلوے سٹیشنز اور ٹرینوں کی برانڈنگ کی کوشش کی گئی مگر ایسا نہ ہو سکا،ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ پاکستان کو مشکل سے نکالیں ۔ان خیالات کا اظہاروفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ […]

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی پشاورمیں پولیس لائنز کی مسجد میں خود کش حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پشاورمیں پولیس لائنز کی مسجد میں خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد وں کا مسجد پر حملہ اسلام، قرآن، مسلمانوں اور پاکستان سے نفرت کا ثبوت ہے۔پیر کو اپنے بیان میں وفاقی وزیرمریم اورنگزیب نے شہداءکو خراج […]

پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خود کش دھماکہ بدترین دہشت گردی ہے،وفاقی وزیر احسن اقبال

اسلام آباد( اے بی این نیوز  )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پشاور پولیس لائینز کی مسجد میں خود کش دھماکہ بدترین دہشت گردی ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ایسے سفاکانہ اور بزدلانہ حملوں کا مقصد قوم کے دہشتگردی کیخلاف عزم کو کمزور کرنا ہے […]

عمران خان  نے پی ٹی آئی کی کورکمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا 

لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی کی کورکمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا ۔اجلاس میں ملکی معاشی وسیاسی صورتحال اورقومی اسمبلی کےضمنی انتخابات پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔یہ اجلاس زمان پارک لاہور میں ہوگا، تمام اراکین قومی اسمبلی کو بلایا گیا ہے ۔

پیٹرول کی قیمت میں ممکنہ اضافہ، پمپس اچانک بند، عوام رُل گئے

لاہور، راولپنڈی(نیوزڈیسک) پٹرولیم مصنوعات میں ممکنہ اضافے کی اطلاعات پر راولپنڈی اور لاہور میں مالکان نے متعدد پٹرول پمپس بند کردئیے گئے۔ادھر پٹرول کی تلاش میں پھرنے والے شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے موقع پرست پٹرول پمپس مالکان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔دوسری جانب لاہور شہر میں پمپ بند ہونے […]