عمرا ن خان اپنی گرفتاری دیدیں،جیل بھروتحریک کامیاب ہوجائیگی، ناصر شاہ

کراچی (نیوزڈیسک)سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ 1981 اور 1986 کی جیل بھرو تحریکیں اس لیے کامیاب ہوئیں کہ وہ نظریات پر شروع کی گئی تھیں۔ جبکہ پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک اس لیے ناکام ہوئی ہے کہ یہ ایک اناپرست کی ضد پر شروع ہوئی ہے۔تحریک انصاف […]
اپیکس کمیٹی کا دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ذرائع نے کہاکہ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عملدرآمد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں ملکی امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ایپکس کمیٹی کے […]
توشہ خانہ کیس، عمران خان کے وکیل نے نیب کا نوٹس وصول کر لیا

لاہور(نیوزڈیسک) توشہ خانہ کیس کے معاملے میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکیل نے قومی احتساب بیورو (نیب) کا نوٹس وصول کر لیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ نیب کی ٹیم زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ پر عمران خان اور ان کی […]
عمران خان قومی اسمبلی کی 6 نشستوں سے ڈی نوٹیفائی، نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو 6 نشستوں سے ڈی نوٹیفائی کردیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق عمران خان این اے 45 کرم سے رکن قومی اسمبلی رہیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق آئین کے تحت زیادہ نشستوں پر جیتنے والا […]
سابق وزیر اعلیٰ محمود خان کے بھائی کی مٹہ پولیس اسٹیشن نذر آتش کرنے کی دھمکی

مٹہ (نیوزڈیسک)سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) محمود خان کے بھائی نے مٹہ پولیس اسٹیشن نذر آتش کرنے کی دھمکی دے دی۔محمود خان کے بھائی تحصیل چئیرمین مٹہ عبداللہ کی جانب سے خیبرپختونخوا پولیس پر شدید تنقید اور ایس ایچ او تھانہ مٹہ کو برا بھلا کہتے ہوئے مٹہ […]
محکمہ وائلڈ لائف نے سبز کچھوےکےایک ہزار بچے سمندر کےسپرد کردیئے

کراچی(نیوزڈیسک)محکمہ جنگلی حیات سندھ نے انڈوں سے نکلنے والے سبزکچھووں کے مزید ایک ہزاربچے سمندرمیں چھوڑدئیے۔سندھ وائلڈ لائف مرین ٹرٹلز کنزرویشن یونٹ کے انچارج اشفاق میمن نے بتایاکہ ہاکس بے پرسینڈزپٹ کے مقام پرچھوڑے جانےوالے گرین ٹرٹلز کے بچوں کی عمریں ایک تا دوروز تھیں،ان کا کہنا تھا کہ سبزکچھووں کی مادائیں ہرسال اگست سے […]
پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک،ایم ڈبلیو ایم کے راجہ ناصر عباس نے گرفتاری دے دی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے جیل بھرو تحریک میں رضاکارانہ طور پر گرفتاری دے دی۔علامہ راجہ ناصر عباس نے دیگر ساتھیوں سمیت راولپنڈی میں گرفتاری دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری، آزاد خارجہ پالیسی، بیرونی مداخلت کے خاتمے، […]
پاکستان کو چین سے ری فنانسنگ کی مد 70کروڑ ڈالر کی رقم موصول

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان کو چین سے 70کروڑ ڈالر کی رقم موصول ہوگئی۔ رقم پاکستان کو ری فنانسنگ کی مد میں فراہم کی گئی۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق چینی ترقیاتی بینک نے رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو منتقل کردی۔ اسٹیٹ بینک نے بھی چین سے70 کروڑ ڈالر ملنے کی تصدیق کر دی۔خیال رہے کہ 22 […]
نیویارک، مال بردار ٹرین نے پٹری پر کھڑے ٹرک کے پرخچے اڑا دئیے

نیویارک(نیوزڈیسک)نیویارک کے علاقے ہیوراسٹرا میں ایک مال بردار ٹرین پٹری پر کھڑے ٹرک میں جا گھسی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب غلط موڑ کاٹنے کی وجہ سے ٹرک ریل کی پٹری پر پھنس گیا۔پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور حادثے سے قبل ٹرک سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔ٹرک قریبی […]
پی ٹی آئی کے 32ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹی فکیشن معطل

اسلام آباد(نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے 32ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹی فکیشن معطل کردیا جس کے بعد قومی اسمبلی کی 27نشستوں پرضمنی انتخابات روک دئیے۔ الیکشن کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر 32ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹی فکیشن معطل کیا ، اس حوالے […]