اہم خبریں

قائد مسلم لیگ (ن) نوازشریف نے جیل بھرو تحریک کو غیر اہم قرار دے دیا

لندن(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن )کے قائد میاں محمد نواز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمرا ن خان کی جیل بھرو تحریک کو غیر اہم قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف سے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے لندن میں ملاقات […]

ڈی آئی جی آپریشن سیدشہزاد ندیم بخاری کا بڑا ایکشن ،شہریوں کو حراساں کرنیوالے پولیس اہلکار گرفتار

راولپنڈی (نیوزڈیسک)ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد سید شہزاد ندیم بخاری کا شہریوں کی شکایات پرمحکمہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کیخلاف بڑا ایکشن ، کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا سخت نوٹس ،دو پولیس اہلکاروں معطل کرکے ایف آئی آر کا حکم دیدیا۔،جبکہ دونوں پولیس اہلکاروں کو گرفتار بھی کرلیا۔ ڈی آئی جی […]

ممنوعہ فنڈنگ کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بینکنگ کورٹ کو میڈیکل بورڈکی تشکیل اورعبوری ضمانت کی درخواست پرفیصلے سے روک دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ممنوعہ فنڈنگ کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بینکنگ کورٹ کو میڈیکل بورڈکی تشکیل اورعبوری ضمانت کی درخواست پرفیصلے سے روک دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیر اعظم عمران خان کی بینکنگ کورٹ کو عبوری ضمانت کا فیصلہ روکنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے […]

چچا کابچت کا دعویٰ بھتیجی کے18رکنی شاہانہ سکیورٹی سکواڈپرلاگونہیں، شیخ رشیداحمد

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سابق وزیرداخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ امید ہےآئندہ 10 دنوں میں سپریم کورٹ بتادے گی کہ الیکشن کی تاریخ کس نےدینی ہےاورخلاف ورزی پرکس نےجیل جانا ہے۔عدلیہ پر دباؤ ڈالاجارہا ہےکہ وہ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری […]

پی ٹی آئی کے 6 رہنما اڈیالہ سے شاہ پور جیل منتقل،ایک ماہ نظربندی کا حکم

راولپنڈی(نیوزڈیسک) جیل بھرو تحریک میں گرفتار پی ٹی آئی کے 6 رہنماؤں کو اڈیالہ جیل سے شاہ پور جیل منتقل کردیا گیا۔پی ٹی آئی رہنماؤں کی ایک ماہ کی نظر بندی کے احکامات بھی جاری کردیئے۔شاہ پور جیل منتقل کیے جانے والوں میں ذلفی بخاری، فیاض الحسن چوہان، صداقت علی عباسی، اعجاز خان، لطافت ستی […]

بھارہ کہو بائی پاس شٹرنگ حادثہ ، 2مزدور جاں بحق،ریسکیو آپریشن جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک) بھارہ کہوبائی پاس منصوبے کے بڑے پلرکی شٹرنگ گرنے سے 2 مزدور جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق بھارہ کہو واقعے میں جاں بحق مزدوروں کی تعداد 2 ہوگئی ہے جبکہ تین افراد زخمی ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔ریسکیو آپریشن جاری، ملبہ ہٹانےکیلئے بڑی کرین منگوالی ، ملبے تلے مزید افرادکے دبے ہونےکا […]

کرونا پھر سراٹھانے لگا، مزید 2 افراد جاں بحق، 15 مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ملک بھر میں کرونا پھر سر اٹھانے لگا، کورونا سے مزید 2 افراد جاں بحق، پندرہ افراد کی حالت تشویشناک ، مختلف ہسپتالون میں زیرعلاج ہیں۔نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ( این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ روزکورونا کے 5 ہزار 19 ٹیسٹ کیے گئے ،جن میں سے کورونا کے 42 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ […]

رحیم یار خان میں ٹریفک کا خوفناک حادثہ ، 13 افراد جان کی بازی ہار گئے

لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب کے شہر رحیم یار خان کے موٹر وے ایم 5 پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں 13 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔رپورٹس کے مطابق تیز رفتاری کے باعث بس، مسافر وین اور جیپ آپس میں ٹکرائیں، حادثے میں 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔پولیس کا کہنا ہے […]

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں 63 رنز سے شکست

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان سپر لیگ 8 کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایونٹ میں سب سے بڑے ٹوٹل 220 رنز کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 157 رنز پر ڈھیر ہوگئی، سرفراز الیون کو 63 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں پاکستان سپر لیگ 8 کے […]