اہم خبریں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ڈاکٹر بن گئے، ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری تفویض

کراچی (نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ڈاکٹر بن گئے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری تفویض کی۔کراچی کی این ای ڈی یونیورسٹی میں اسپیشل کانووکیشن منعقد کیا گیا جس میں صوبائی وزراء نے شرکت کی۔پی ایچ ڈی کی ڈگری ملنے پر وزراء نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو مبارکباد دی۔

آخری دم تک پرامن اور منصفانہ انتخابات کی کوشش کروں گا، گورنر خیبرپختوننخوا

پشاور(نیوزڈیسک)گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے کہاہے کہ آخری دم تک کوشش ہوگی کہ پُرامن اور منصفانہ انتخابات کراؤں، صدر کے خلاف آئین شکنی کی کاروائی نہیں ہونی چاہئے، ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال اس کی متحمل نہیں۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر خیبرپخونخوا غلام علی نےکہاکہ صدر مملکت اور الیکشن کمیشن کے ساتھ […]

پشاور میں جدید طریقہ علاج روٹاپرو ٹیکنالوجی متعارف، 60 سالہ مریض کے دل کا کامیاب آپریشن

پشاور(نیوزڈیسک)پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں روٹا پرو ٹیکنالوجی متعارف کراکر پہلی بار جدید طریقہ علاج شروع کردیا گیا ہے اور روٹا پرو ٹیکنالوجی کے ذریعے60 سال کے مریض کے دل کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں آپریشن کی نگرانی شعبہ کارڈیالوجی کے سربراہ ڈاکٹرعابد اللہ نے کی۔ڈاکٹر عابد اللہ کا کہنا تھاکہ […]

ایران سعودی تعلقات امریکا کیلئے بڑا دھچکا قرار

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کی بحالی کو مشرق وسطیٰ میں امریکی مفادات کیلئے بڑا دھچکا قرار دیا جارہا ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کےسینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ یہ معاہدہ چین میں ہونا اس بات کا اظہار ہے کہ خطے میں طاقت کا توازن کس طرف ہے۔سابق سفیر ملیحہ لودھی نے […]

لاشوں کا منتظر گدھ کہلاتا ہے، سیاست دان نہیں، مریم نواز

لاہور،فیصل آباد(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاشوں کا منتظر گدھ کہلاتا ہے، سیاست دان نہیں۔ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ جس کی سیاست لاشوں کی […]

محمد خان بھٹی کا راہداری ریمانڈ ،لاہور پولیس ہمراہ لیکر روانہ ہوگئی

لاہور(نیوزڈیسک)چودھری پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کا راہداری ریمانڈ حاصل کرلیاگیا۔محمد خان بھٹی کا راہداری ریمانڈ رحیم یار خان کے سول جج ندیم اصغر ندیم کی عدالت سے حاصل کیا گیا،محمد خان بھٹی کو پولیس لاہورلیکر روانہ ہوگئی، محمد خان بھٹی کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج ہے۔ رحیم یارخان میں […]

پاکستانی ڈرامے میں ہولی کا سین شامل کرنے پر شائقین برہم

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستانی ڈرامہ سیریل سمجھوتہ میں ہندو مذہب کے تہوار ہولی کو منانے کا سین پیش کرنے پر صارفین نے تنقید کے نشتر چلادیئے۔ڈرامہ سیریل سمجھوتہ میں دیکھائے جا نے والےہندو تہوار “ ہولی“ مناتے کچھ منظر دیکھے جانے پر سوشل میڈیا صارفین نے برہمی کا اظہار کر دیا۔ڈرامے کی 33ویں قسط میں ہولی مناتے کچھ […]

خیبرپختونخوا حکومت کی ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے 8 ہزار رضائیاں روانہ

پشاور (نیوزڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے 8 ہزار رضائیاں پورٹ قاسم کے لیے روانہ کر دیں۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے شریف حسین کے مطابق صوبائی حکومت کی ہدایت پر 20 ہزار معیاری رضائیوں کی خریداری کی گئی ہے، امدادی سامان این ڈی ایم اے کے ذریعے متاثرہ […]

صوبوں میں انتخابات، الیکشن کمیشن کے دفاتر ہفتہ اور اتوار کو کھلے رہیں گے

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں کے عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے اہم اعلان کر دیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اور کے پی کے کی اسمبلیوں کے عام انتخاب کے سلسلے میں مرکزی الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ، صوبائی سیکرٹریٹ اور ضلعی دفاتر ہفتہ […]

پہلی انتخابی ریلی، پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کا مشاورتی اجلاس طلب

لاہور (نیوزڈیسک) پہلی انتخابی ریلی کے سلسلہ میں چیئرمین پی ٹی آئی نے سینئر قیادت کا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران انتخابی ریلی کے روٹ اور حکمت عملی طے کی جائے گی۔چیئرمین پاکستان تحریک اںصاف عمران خان کے خطاب اور استقبالیہ پوائنٹس پر مشاورت کی جائے گی، ریلی 2 […]