پاکستانی ڈرامے میں ہولی کا سین شامل کرنے پر شائقین برہم

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستانی ڈرامہ سیریل سمجھوتہ میں ہندو مذہب کے تہوار ہولی کو منانے کا سین پیش کرنے پر صارفین نے تنقید کے نشتر چلادیئے۔ڈرامہ سیریل سمجھوتہ میں دیکھائے جا نے والےہندو تہوار “ ہولی“ مناتے کچھ منظر دیکھے جانے پر سوشل میڈیا صارفین نے برہمی کا اظہار کر دیا۔ڈرامے کی 33ویں قسط میں ہولی مناتے کچھ منظر دیکھائے گئے ہیں، اس منظر میں شازیل شوکت اور زین بیگ ایک کالج پارٹی میں تھے جہاں طلباء ہندو تہوار ہولی کی طرح ایک دوسرے پر رنگ پھینک رہے تھے۔ اسی منظر میں، زین بیگ کا کردار ایک متعلقہ بیان دیتا ہے، جس میں کہا جاتا ہے کہ اگر شازل کا کردار ان کی تجویز کو مسترد کرتا ہے تو وہ اپنی جان لے لے گا۔ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ناظرین نے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی ڈراموں میں بھارتی ثقافت کے فروغ پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔