لاہور ، گورنر پنجاب نے رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کر دیا

لاہور(نیوزڈیسک)گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہونے والے رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کر دیا۔افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ کھیلوں کے انعقاد سے پوری دنیا میں پاکستان کا مثبت امیج جاتا ہے، پاکستان سپر لیگ میں خوب رونقیں لگیں اور شاندار مقابلے ہوئے، […]
عدالتی اصلاحات کا بل2023 قومی اسمبلی میں پیش کردیاگیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک)حکومت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔وزیرقانون وانصاف اعظم نذیرتارڑ نے بل ایوان میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 184/3کےغلط استعمال پربات ہوتی رہی ہے،قومی اثاثوں کی نجکاری یا بین الاقوامی معاہدے ہوئے، جن کو آرٹیکل 184/3 کےذریعے روک دیا گیا۔انہوں نے کہاایک شخص نےاختیارات […]
ہم نے پاکستان کے ایسے مستقبل کی امید نہیں کی تھی، شان شاہد

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستانی معاشی بحران ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے اور تمام پاکستانیوں کی طرح شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد بھی اس صورتحال پر پریشان ہیں۔پاکستانی اداکار اور فلمساز شان شاہد نے ایک خبر شیئر کرتے ہوئے شدید افسوس کا اظہار کیا ہے جس کے مطابق پاکستانی روپے کی قدر ایتھیوپیا سے بھی […]
سرکاری حج اسکیم کے تحت بیالیس ہزار تین سو انتالیس درخواستیں موصول

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سرکاری حج اسکیم کے تحت اب تک بیالیس ہزارتین سوانتالیس حج درخواستیں موصول ہوگئیں۔ اسپانسرزاسکیم کے تحت تین ہزارسے زائد عازمین نے کنفرم ٹکٹ حاصل کرلیا ہے۔وزارت مذہبی امورکے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت چوالیس ہزارآٹھ سو دوعازمین حج کرسکیں گے۔ اسپانسرز اسکیم کے تحت غیرملکی کرنسی میں رقم جمع کروا کر تین […]
کراچی،بیوی پر تشدد کرنے والا ٹک ٹاکر گرفتار

کراچی(نیوزڈیسک) سائٹ سپرہائی وے پولیس نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا۔ٹک ٹاکر کی چند روز قبل سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنی بیوی پر تشدد کرتا ہوا دکھائی دیا تھا۔اس حوالے سے ایس ایچ او سائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریا فیصل جعفری نے […]
پنجاب وائلڈ لائف میں افسران کا شدید بحران، ڈائریکٹر سمیت 500 پوسٹیں خالی

لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب حکومت نے وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کو حالات کے رحم و کرم پرچھوڑ دیا، محکمے میں افسران کا بحران شدت اختیار کرگیا۔ ڈائریکٹر سمیت ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹراوروائلدلائف انسپکٹروں کی 500 سے زائد پوسٹیں خالی پڑی ہیں۔پنجاب وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ میں گزشتہ کئی ماہ سے ڈائریکٹرکا عہدہ خالی ہے، اسی طرح ڈپٹی ڈائریکٹرلاہور ریجن سمیت […]
آٹھ ماہ میں 6 لاکھ سے زائد افراد کو بیرون ملک بھیجا گیا، ساجد طوری

اسلام آباد (نیوزڈیسک )وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز ساجد طوری نے کہاہے کہ نوجوانوں کے بیرون ملک جانے کی وجہ خراب معاشی حالات نہیں بلکہ بہتر حکومتی پالیسیاں ہیں، آٹھ ماہ میں 6 لاکھ سے زائد افراد کو بیرون ملک بھجواچکے ہیں۔ انہوں نے انسانی اسمگلرز کیخلاف ایکشن کو غیرتسلی بخش قرار دے دیا۔اسلام آباد […]
شازیہ مری کو کابینہ اجلاس میں بیگ لے جانے کی اجازت نہ ملی ،احتجاجاًبائیکاٹ

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پارلیمنٹ ہاؤس میں کابینہ اجلاس کیلئے کمیٹی روم کے باہر بدمزگی کا واقع پیش آگیا۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی حکام نے وفاقی وزیر شازیہ مری کو کابینہ اجلاس میں بیگ لے جانے سے روک دیا۔ذرائع کے مطابق شازیہ مری نے بیگ اندر نہ لے جانے دینے کے خلاف کابینہ اجلاس سے بائیکاٹ کا اعلان […]
15 کروڑ سے زائد آمد ن والوں کو14روز میں 50 فیصد سپر ٹیکس ادا کرنے کا حکم

کراچی (نیوزڈیسک)سپریم کورٹ نے پندرہ کروڑ روپے سے زائد آمدن والے ٹیکس دہندگان کو پچاس فیصد سپر ٹیکس ادا کرنے کا حکم دے دیا۔سپرٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) کے وکیل نے دوران سماعت موقف اختیار کیا […]
کوئٹہ میں ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار

کوئٹہ (نیوزڈیسک )کوئٹہ میں حالی روڈ پر ٹریفک پولیس سے جھگڑا کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ شہری اور پولیس کے درمیان لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔کوئٹہ کے حالی روڈ پر 26 مارچ کو ایرانی قونصلیٹ کے قریب ٹریفک پولیس نے رش کے باعث جناح روڈ […]