اہم خبریں

کوئٹہ سے ملک بھر کا ریل نیٹ ورک آج سے بحال ہوگیا

کوئٹہ(نیوزڈیسک) مون سون بارشوں کے سبب بولان میں منہدم ہونے والے پل کی دوبارہ تعمیر 7 ماہ میں مکمل کرلی گئی جس کے بعد کوئٹہ کا ملک بھر سے ریلوے نیٹ ورک دوبارہ بحال ہوگیا۔کوئٹہ سے ٹرین سروس سات ماہ بعد بحال ہونے پر گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے افتتاح کیا جس کے بعد جعفر […]

طیبہ گل کیس، عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونیکا عندیہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)طیبہ گل کیس میں عمران خان دوسری بار طلبی پر بھی اسلام آباد پولیس کے سامنے پیش نہ ہوئے۔ انکوائری ٹیم نے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا عندیہ دیدیا۔پی ٹی آئی وکیل نعیم حیدر پنجوتھا آئی جی آفس میں پیش ہوئےاور بتایا کہ عمران خان سیکیورٹی خدشات کی بنا پر خود پیش نہیں ہو […]

عدلیہ قانون کی تشریح کرتی ہے، پارلیمنٹ قانون تبدیل کردیتی ہے، اعتزاز احسن

اسلام آباد (نیوزڈیسک)سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عدلیہ قانون کی تشریح کرتی ہے اور پارلیمنٹ قانون تبدیل کردیتی ہے۔لاہور میں سینئر وکلا اور قانونی ماہرین کی گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے ماہرقانون اعتزاز احسن نے کہا کہ بینچ کی تشکیل دیکھ کر فیصلہ بنایا […]

پیدل حج کیلئے جانے والے 2 پاکستانی ریاض پہنچ گئے،پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے پرجوش استقبال

ریاض ( عمران اعوان) پاکستان سے پیدل حج کرنے کی غرض سے دو پاکستانی دارالحکومت ریاض پہنچ گئے جہاں پاکستانی کمیونٹی کے اراکین نے ان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا اور انکی کاوش کو خوب سراہا پاکستان کے شہر فیصل آباد کے رہائشی خالد غفور اور ذیشان احسان ہزاروں میل پیدل سفر کرکے […]

سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس قاضی فائزکیخلاف ایک اور ریفرنس دائر

اسلام آباد ( نیوزڈیسک) سینئرترین جج سپریم کورٹ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیخلاف ایک اور ریفرنس دائرکردیا ۔شہری آمنہ ملک نے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائرکیا،جسٹس قاضی فائز نے پارلیمنٹ کے سیاسی اجلاس میں شرکت، کرپشن میں ملوث افراد کے درمیان بیٹھے رہے۔ریفرنس میں کہا کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے ادارے کی بے توقیری کرائی […]

بہاولپور میں ضلعی انتظامیہ کی کارروا ئی،1200 سے زائد گندم کی بوریاں برآمد

بہاولپور(نیوز ڈیسک) بہاولپور میں ضلعی انتظامیہ کی کارروا ئی، گندم سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی،1200 سے زائدبوریاں برآمد کر لی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق چار ٹرکوں سے گندم کی 1200 سے زائد بوریاں برآمد کر لیں،ناکے پر گندم سے بھرے 4 ٹرک پکڑ لئے، گندم کنٹینرمیں چُھپا کر دوسرے ضلع منتقل کی جا […]

پاکستان پر 2025 تک 29 ارب ڈالر تک بوجھ پڑنے کا خدشہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک)عالمی بینک نے پاکستان اکنامک ڈویلپمنٹ آؤٹ لُک اینڈ رسک رپورٹ جاری کر دی۔عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال کے تحت پاکستان کی معیشت کو تاحال سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، ملک میں مزید 39 لاکھ افراد غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں، غربت بڑھنے کی وجہ سیلاب […]

کوہ پیما ساجد سدپارہ نےبغیر آکسیجن دنیا کی 10ویں سب سے بڑی چوٹی سر کرلی

گلگت (نیوزڈیسک)مرحوم کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد علی سدپارہ نے دنیا کی 10ویں سب سے بڑی چوٹی اناپورنا کو بغیر آکسیجن سر کرلیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سیون سمیٹ ٹریک ٹیم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ نیپال کی مشکل ترین چوٹیوں میں شامل اناپورنا کو ساجد سدپارہ بغیر آکسیجن کے […]

کراچی ،دکان میں دھماکہ،2 افراد جاں بحق ہوگئے

کراچی(نیوز ڈیسک) آکسیجن سلنڈر کی دکان پر دھماکہ،2 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ 24 مارکیٹ کے قریب سلنڈر دھماکہ ہوا ہے ، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے یہ واقعہ آکسیجن سلنڈر کی دکان میں پیش آیا، جہاں سلنڈر پھٹنے سے زخمی ہونے والے دونوں افرادہسپتال منتقلی […]

کشمیر کونسل الیکشن ، حکمران جماعت میں بغاوت کے باوجود محمد عدنان خالد کامیاب

مظفرآباد(نیوزڈیسک)سابق بزرگ سیاستدان سردار سیاب خالد کی وفات کے بعد کشمیر کونسل کی نشست خالی ہوگئی تھی جس کے انتخاب کیلئے پی ٹی آئی اور متحدہ اپوزیشن نے حصہ لیا۔ دونوں جانب سے ایک ایک امیدوار اتارا۔تحریک انصاف کے 5 ممبران کی بغاوت کے باوجود کشمیر کونسل کی نشست حکمران جماعت جیت گئی۔پاکستان تحریک انصاف […]