اہم خبریں

بھکر،چیک پولیس حملہ کیس ، علی امین گنڈاپور کی ضمانت منظور کر لی گئی

بھکر (نیوز ڈیسک) بھکر میں چیک پوسٹ پر حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈاپور کی ضمانت منظور کر لی گئی، عدالت نے علی امین گنڈا پور کی ضمانت 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سرگودھا کی انسداد […]

توشہ خانہ ریفرنس ، پٹیشن واپس لینے سے متعلق عمران خان کی درخواست پر سماعت 5 مئی کو ہوگی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) توشہ خانہ ریفرنس نااہلی کیس،عمران خان کی پٹیشن واپس لینے کی درخواست پر سماعت 5 مئی کو ہوگی۔تفصیلات کے مطاق اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی سے متعلق کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پٹیشن واپس لینے کی متفرق درخواست پر سماعت 5 مئی کو […]

ڈالر کی قدر میں مزید کمی،283 روپے 75 پیسے کا ہوگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ڈالر کی قدر میں کمی،283 روپے 75 پیسے کا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر کم ہونے لگی، انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے سستا ہونے کے بعد 283 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے […]

جرمن سائنسدانوں نے دھڑکتا دل تیار کرلیا، مستقبل میں دل کی بیماریوں کا علاج متوقع

میونخ(نیوزڈیسک)جرمن کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے طشتری (پیٹریائی ڈش) میں دھڑکتا ہوا چھوٹا دل تیار کیا جو مستقبل میں دل کے مسائل کو حل کرنے کیلئے صلاحیت رکھتا ہے۔جرنل نیچر بائیو ٹیکنالوجی میں شائع ہونے والی تحقیق میں سائنس دانوں نے اس کارنامے کے لیے 35000 پلوری پوٹینٹ اسٹیم سیلز (خلیاتِ ساق) کا استعمال […]

کرکٹر حارث رؤف نے زیادہ ٹی 20 وکٹوں میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

کراچی(نیوزڈیسک) جنوری 2020 کے بعد ٹی 20 وکٹوں میں حارث رؤف نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 82 شکار کرچکے ہیں۔وانندو ہسارنگا 79 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، ایش سوڈھی 69، تبریز شمسی 62 اور ٹم سائودی 59 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

صارفین اب اپنی مرضی کا اسٹیکرز بناسکیں گے ،ٹک ٹاک نے نیا فیچر متعارف کرادیا

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) ٹک ٹاک نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا ،صارفین اب اپنی مرضی کا اسٹیکرز بناسکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی طرف سے صارفین کے لیے متعارف کرائے فیچر کے ذریعے صارفین ویڈیواسٹیکرز گف تصاویر کی طرح بھیج سکیں گے ،صارفین خود بھی انہیں […]

سوڈان ، ہسپتالوں میں زخمیوں کی زندگیاں خطرے سے دوچار، عالمی برادری سے تعاون کی اپیل

خرطوم (نیوزڈیسک) لڑائی کے باعث سوڈان کےدارالحکومت خرطوم اور دیگر شہروں کے ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے ۔ ہسپتالوں اور صحت کے مراکز کے سربراہان نے عالمی برادری سے زخمیوں کی زندگیاں بچانے کیلئے مدد کی اپیل کردی۔تازہ جھڑپوں میں سینکڑوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ۔ سوڈانی میڈیکل ایسوسی ایشن نے زور دیا […]

نیشنل گریند ڈائیلاگ ،مولانا فضل الرحمن اور آصف زرداری کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن نےسابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے نیشنل گرینڈ ڈائیلاگ کی مخالفت کر دی جس کے بعد پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمن کے موقف پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے نزدیک نیشنل گرینڈ ڈائیلاگ غیر ضروری ہے، […]

ہماری سیاست بنیادی نقائص کا شکار ہے ، بدقسمتی سے ایسے بے معنی بیان بازی سے جوڑ دیا گیا، وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہماری سیاست بنیادی نقائص کا شکار ہے، بدقسمتی سے سیاست کو بے معنی بیان بازی سے جوڑ دیا گیا ہے۔آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے نزدیک سیاست کے میدان میں ہمیں صرف عوامی خدمت کے […]

سپریم کورٹ:وزارت دفاع کی ملک بھر میں ایک ساتھ الیکشن کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان میں وزارت دفاع کی ملک بھر میں ایک ساتھ الیکشن کروانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ ساڑھے 11 بجے درخواست پر سماعت کرے گا، 3رکنی بنچ میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔ […]