اہم خبریں

کراچی ایکسپریس میں آتشزدگی کا واقعہ،1بوگی مکمل جل گئی،4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی ایکسپریس میں آتشزدگی کا واقعہ،1بوگی مکمل جل گئی، 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس آتشزدگی حادثے کا شکار ہوئی۔ ریلوے حکام کے مطابق خیرپور میں گمبٹ اسٹیشن کے قریب ٹنڈومستی میں کراچی سے لاہور جانےوالی کراچی ایکسپریس کی بوگی نمبر […]

حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو خود اقدام اٹھاتی، عدالت مجبور نہیں کر سکتی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال

اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیف جسٹس عمر عطا بندیال کہا ہے کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو خود اقدام اٹھاتی، مذاکرات کرنے پر عدالت مجبور نہیں کر سکتی، عدالت کو کوئی وضاحت نہیں چاہیے، صرف حل بتائیں، چیئرمین سینٹ اجلاس بلائیں گے اس میں بھی وقت لگے گا ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال […]

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ آج سماعت کرے گا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات، چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ آج سماعت کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں، تین رکنی بینچ دن ساڑھے گیارہ بجے کیس کی سماعت کرے گا،بینچ نے حکومت […]

امریکا میں لائبریری کو تقریباً 44 سال بعد کتاب لوٹا دی گئی

نیو جرسی(نیوزڈیسک) امریکا میں ایک لائبریری کو تقریباً 44 سال بعد کتاب واپس لوٹا دی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی کی ایک لائبریری سے جولائی 1979 میں نکلوائی جانے والی کتاب کسی نا معلوم فرد نے واپس کی۔مرسر کاؤنٹی لائبریری سسٹم کے مطابق ’’بیک ٹو بیسکس‘‘ نامی کتاب کو لائبریری کی […]

توہین پارلیمنٹ پر 3 شخصیات کو استحقاق کمیٹی میں بلانے پر غور

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکمران اتحاد کے اجلاس میں توہین پارلیمنٹ پر 3 شخصیات کو طلب کرنے سمیت اہم فیصلے کیے گئے۔ اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں شریک ارکان قومی اسمبلی کی طرف سے محسوس کیا جا رہا ہے کہ 3 افراد مسلسل پارلیمنٹ کی توہین کر رہے […]

ق لیگ نے پنجاب الیکشن کیلئے 50 سے زائد امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ تقسیم کردیئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ق نے بھی پنجاب کے انتخابی معرکے میں اپنے امیدوار اتار دیئے۔ق لیگ کی جانب سے چوہدری سرور اور چوہدری شافع حسین نے ٹکٹ تقسیم کیے گئے، :شمالی پنجاب کے ٹکٹ پارٹی رہنماؤں میں فرح خان، انصر فاروق، مصطفیٰ ملک اور رضوان صادق نے تقسیم کئے۔حماد عباسی کو مری، نرگس […]

چین کے صدر کا ٹیلی فون پر یوکرینی ہم منصب سے رابطہ

بیجنگ(نیوزڈیسک) چین کے صدر شی جنپنگ نے اپنے یوکرینی ہم منصب ولودیمیر زیلنسکی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور روس جنگ پر تبادلہ خیال کیاہے ۔ چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق صدر شی جنپنگ نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے فون پر بات کی اور روس کے ساتھ جاری جنگ کے […]

پارلیمنٹ اور عدلیہ کے ٹکراؤ سے ملک کا نقصان ہوتا ہے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اور عدلیہ کا جب جب ٹکراؤ ہوتا ہے تو ملک کا نقصان ہوتا ہے۔ ملک میں انتشار کی فضا ہے، ٹکراؤ آئین اور قانون کے مطابق نہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ قصوروار سب […]

پنجاب الیکشن،اسپیکر کا چیف جسٹس سمیت دیگر ججز کو خط لکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے چیف جسٹس سمیت دیگر ججز کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کو آج ہی خط لکھوں گا جس کے ذریعے فاضل ججز تک ایوان کے جذبات پہنچانے کی کوشش کروں گا۔اسپیکر اسمبلی نے کہا کہ ملک ہیجانی […]

ایران میں حجاب نہ پہننے پر دو معروف اداکاراؤں پر فرد جرم عائد

تہران (نیوزڈیسک)ایران میں 2 مشہور اداکاراؤں کو حجاب نہ پہننے پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دارالحکومت تہران میں پولیس نے کتایون ریاحی اورر پانتہ بہرام کے خلاف مقدمہ درج کرکے معاملہ عدلیہ کو بھیج دیا ہے۔اس مقدمے میں اداکاراؤں پر سرِ عام حجاب اتارنے اور انٹرنیٹ پر تصاویر لگانے […]