لاہور (اے بی این)پاکستانی معروف ماڈل و اداکارہ ثنا جاوید کی جانب سے انسٹاگرام پر کیے جانے والا حالیہ تبصرہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
اداکارہ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنے شوہر سے متعلق ایک بیان دیا جو انہیں مہنگا پڑگیا، صارفین کی بڑی تعداد انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ثنا جاوید نے اپنے دبئی ٹرپ سے چند خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں انہیں ایک کیفے میں بیٹھے ناشتہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ان کی انسٹا پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ’مجھے یہ فوٹوگرافر چاہیے‘، جس کے جواب میں ثنا جاوید نے کہا کہ ’میں اپنا میاں کسی کو نہیں دے سکتی‘۔
تاہم شوہر کے حوالے سے ثنا جاوید کا یہ ردعمل سوشل میڈیا صارفین کو ایک آنکھ نہ بھایا اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا دیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس ردِعمل کو نامناسب قرار دیتے ہوئے مختلف تبصرے کیے۔
مزید پڑھیں۔بابراعظم کی شاندارففٹی:سڈنی سکسرزنےمیلبرن رینی گیڈز کو شکست دیدی















