اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اوصاف اوراے بی این گروپ کے چیئرمین راجہ مہتاب خان کے گھروھاوے کا مقدمہ درج ،سیاستدانوں،صحافیوں اور شہریوں کی مذمت کے باوجود مسلح پولیس اہلکاروں کیخلاف تاحال کوئی کارروائی نہ ہوئی، پولیس وردی میں ملبوس 18سے زائد اہلکاروں نے 20دسمبر کی رات اسلام آباد میں واقعہ راجہ مہتاب خان کی رہائش گاہ پر حملہ کیا ، اسلحہ لہراتے پولیس اہلکاروں نے گارڈ کو گالیاں دیں،راجہ مہتاب خان کی رہائشگاہ پر پولیس حملے کی تحقیقات جاری ہیں، ذمہ دار عناصر سزا سے بچ نہیں سکیں گے ،وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی میڈیا سے گفتگو کہا آئی جی پولیس کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں، جلد اے بی این میڈیا ہاؤس کا دورہ بھی کروں گا،راجہ مہتاب خان ہمارے ہردل عزیز دوست ، صحافت کے شعبے میں انکا بڑا نام اور احترام ہے،صحافیوں کے روزگار کے تحفظ کیلئے قانونی اقدامات اٹھائیں گے















