اہم خبریں

اب پاکستانی کھلاڑی بھی ویڈیو گیم کا حصہ بنیں گے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی کھلاڑی ویڈیو گیم کا حصہ بن گئے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم پہلی بار ویڈیو گیم کا حصہ بن رہی ہے ۔ ویڈیو گیم میں انٹری کے لیے سابق کپتان بابراعظم کی فوٹو گریمٹری مکمل ہو گئی، اس حوالے سے دیگر کھلاڑیوں کیے بھی تھری ڈی کیپچرتیار کیئے جائیں گے۔ دنیا کی مشہور ویڈیو گیم فرنچائز کرکٹ 24 میں پاکستانی کرکٹ ٹیم سمیت پی ایس ایل کی ٹیمیں بھی اس میں شامل ہوں گی ۔ اس حوالے سے بگ اینٹ اسٹوڈیو نے ایکس بکس ون،پلے اسٹیشن 5 ، ایکس بکس سیریز سمیت اسٹیم پر کرکٹ 24 کا ٹریلر جاری کیا تھا ۔ واضح رہے کے کرکٹ 24 کرکٹ ویڈیو گیم کی ترقی کے لیے کام کرتا ہے ،کر کٹ 24 کی نئی ویڈیو گیم میں دنیا کی مشہور کرکٹ لیگ سمیت اہم سیریز کی بھی حصہ بنایا گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں