اہم خبریں

ق لیگ کی ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تردید

گجرات(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے ق لیگ کی ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تردید کردی۔اتوار کو گجرات میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ شریف برادران کی گھر آمد پر سیاسی بات نہیں صرف گپ شپ ہوئی تھی، مسلم لیگ ق کی ابھی تک کسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان میں ہر وقت کوئی نہ کوئی لاڈلہ رہا ہے، الزام لگانے والے بھی لاڈلے رہے ہیں جن پر الزام لگ رہا ہے وہ بھی لاڈلے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن تاخیر سے ہونےکی کوئی گنجائش نہیں ہے، ہر سیاسی جماعت کو الیکشن لڑنےکا موقع ملنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں