سڈنی(نیوز ڈیسک) ٹیسٹ سیریز،آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری۔ پاکستانی ٹیم نے اپنی اننگ کا آغاز 2 وکٹ پر 132 رنز سے کیا۔ پاکستان کے 181رنز ہوچکے ہیں جبکہ اور 4کھلاڑی آؤٹ ہیں ۔پاکستان کی طرف سے تیسری وکٹ خرم شہزاد کی گری جو 7 رنز پر پیٹ کمنز کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے ، چوتھی وکٹ بابر اعظم کی 21 رنز پر گری ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹیسٹ میچ کے دوسرے امام الحق 38 اور خرم شہزاد 7 رنز پر کھیل رہے تھے ۔ پاکستان کی طرف سے پہلی اننگ کا آغاز امام الحق اور عبد اللہ شفیق نے کیا تھا ۔ گزشتہ روز کے اختتام پر پاکستان کا سکور 132 پر 2 کھلاڑی آؤٹ تھے جبکہ آسٹریلوی ٹیم نے پہلی اننگز میں 487 رنز بنائے تھے۔