اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کیا الیکشن کمیشن کا کردار بھی سپریم کورٹ کو ادا کرنا پڑے گا۔ کیا خلائی مخلوق یہ کردار ادا کرے گی؟ یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ الیکشن 2024پرن لیگ اور پی ٹی آئی ایک پیج پر ہیں۔یہ دونوں پارٹیاں الیکشن سے کیوں بھاگنا چاہتی ہیں؟، جیسے بھی حالات ہوں لیول پلیئنگ فیلڈ ہو یا نہ ہو پیپلز پارٹی الیکشن وقت پر چاہتی ہے۔رات کے اندھیرے میں اگر آرڈیننس جاری ہوسکتا ہے تو الیکشن کا شیڈول جاری کیوں نہیں ہو سکتا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے آر آوز اور ڈی آر اوز کے لیے بیوروکریسی کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں پرویز خٹک کے کہنے پر ٹرانسفر اور پوسٹنگ ہوئی ہیں، باقی صوبوں میں ن لیگ کے کہنے پر ٹرانسفر پوسٹنگ ہوئی ہیں۔رات کے اندھیرے میں اگر آرڈیننس جاری ہوسکتا ہے تو الیکشن کا شیڈول جاری کیوں نہیں ہو سکتا۔
