اہم خبریں

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا شیڈول جاری، جنوبی افریقہ منتقل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا شیڈول جاری ۔ انڈر 19 ورلڈ کپ سری لنکا میں شیڈولڈ تھا لیکن رکنیت معطل ہونے پر جنوبی افریقا منتقل کردیاگیا ہے۔آئی سی سی کے مطابق انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 19 جنوری سے شروع ہو گا، ٹورنامنٹ کا فائنل 11 فروری کو کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کے 41 میچز جنوبی افریقہ کے 5 وینیوز پر ہوں گے جبکہ وارم اپ میچز 13 سے 17 جنوری تک کھیلے جائیں گے۔انڈر 19 ورلڈکپ کے گروپ اے میں بھارت، بنگلا دیش آئر لینڈ اور امریکا ،گروپ بی میں انگلینڈ، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ شامل ہیں۔گروپ سی میں آسٹریلیا، سری لنکا، زمبابوے، نمیبیا جبکہ گروپ ڈی میں افغانستان ، پاکستان، نیوزی لینڈ اور نیپال شامل ہیں۔پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم 20 جنوری کو افغانستان کے خلاف پہلا میچ کھیلے گی جبکہ 24 جنوری کو نیپال اور 27 جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی۔

متعلقہ خبریں