اسلام آباد (نیوزڈیسک) عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کا کیس،الیکشن کمیشن فیصلہ محفوظ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔ پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے اپنا موقف پیش کیا کہ پی ٹی آئی کا نئے چیئرمین آگیا،انٹرپارٹی الیکشن ہوگئے،ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا، اس کیس کو ختم ہو جانا چاہیے، اگر آپ اس کیس کو چلانا چاہتے ہیں تو اکبر ایس بابر کی پٹیشن کے ساتھ چلالیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہ کے آپ خود درخواست گز ار کو موقف دے رہے ہیں وہ نئے چیئرمین کیخلاف بھی پٹیشن دائر کرے۔اس موقع پر درخواست گزار نے استدعا کی عمران خان سزایافتہ ہیں اس لیے وہ پارٹی کا کوئی عہدہ نہیں رکھ سکتے ،دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن نے کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔