ویلنگٹن(نیوز ڈیسک) پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی تاریخی فتح،نیوزی لینڈ کو مسلسل 2 میچ ہرا کر سریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ۔ دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستانی ویمنز نے نیوزی لینڈ کو 10 رنز سے شکست دی،پاکستانی ٹیم نے 137 بنائے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم صرف 127 رنز ہی بنا سکی،پاکستان کی طرف سے منیبہ علی نے سب سے زیادہ 35بنائے جبکہ عالیہ ریاض نے 32 اسکور کیا ۔فاطمہ نے 3 اور سعدیہ نے 2 وکٹیں حاصل کی ۔ تباہ کن باؤلنگ کی بدولت کیویز صرف 127 تک ہی محدود رہے۔ سیریز کا آخری میچ 9 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔