کراچی(نیوز ڈیسک) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ ،نثار احمد کی شاندار کارکردگی،5کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ تفصیلات کے مطابق نثار احمد نے 5 کھلاڑیوں کو پار لگانے کے ساتھ ساتھ اپنی پہلی ہیٹرک حاصل کی،ان کی شاندار کارکردگی کی بدولت لاہور بلیوز نے سُپر ایٹ مرحملے میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کی اور راولپنڈی کو 64 رنز سے شکست دی ۔ نثار احمد نے صرف 5 رنز کے بدلے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ تباہ کن باؤلنگ کی وجہ سے نثار احمد کو پلیئر آف میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔