اہم خبریں

انڈونیشیا ، میراپی آتش فشاں پھٹنےسے11 کوہ پیما ہلاک

جکارتہ(نیوز ڈیسک) انڈونیشیا میں ہولناک حادثہ،میراپی آتش فشاں پھٹنے سے 11 کوہ پیما ہلاک ہوگئے۔ 12 ابھی لاپتہ ہیں، یہ حادثہ پہاڑی علاقے سماٹرا میں پیش آیا۔ 3 کوہ پیماؤں کو رسیکیو کر لیا گیا ہے ۔ لاپتہ کوہ پیماؤں کیلئے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے ، سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی نے بھی تصدیق کی ہے کہ پہاڑ پر 75 مسافر موجود تھے ،جن میں سے 26 کو نہیں نکلا جا سکا،ان میں سے 14 ہلاک اور 3 زخمی ہیں جبکہ 12 لاپتہ ہیں۔ واضح رہے کہ 2 ہزار 891 میٹر کی بلندی پر موجود میراپی کو فائر ماؤنٹین بھی کہا جاتا ہے جو 1548 سے مسلسل پھٹ رہا ہے ۔

متعلقہ خبریں