بنگلور( نیوزڈیسک) ریاست کرناٹک کے 20 اسکولوں میں بم رکھنے کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ اور بھارتی پولیس کیبھاری نفری طلب کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلور میں پولیس کو ایک میل موصول ہوئی جس میں اُن 20 سکولوں کے نام بتائے گئے تھے جہاں بم رکھے گئے تھے اور مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں اسکولوں کو دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔ اسکولوں کو بھی ای میل کی گئی تھی جس پر انتظامیہ نے والدین کو مطلع کرکے فوری طور پر اسکول کو خالی کردیا۔
#WATCH | Karnataka: Bomb squad and dog squad inspect a school in Anekal after several schools in Bengaluru received threat calls pic.twitter.com/qvridib43N
— ANI (@ANI) December 1, 2023
اسی دوران پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بھی پہنچ گیا۔پولیس کا ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی ٹی ٹیم ای میل بھیجنے والے کا سراغ لگا رہی ہے۔ ہم ایسی صورت حال میں اس دھمکی کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔ سرچ آپریشن جاری ہے۔ والدین اور میڈیا سے تعاون کی درخواست ہے۔رواں ہفتے ممبئی کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں بھی بم رکھنے سے متعلق ای میل موصول ہوئی تھی اور دھمکی دی گئی تھی کہ 48 گھنٹوں میں مطالبات نہ مانے گئے تو دھماکا کردیں گے۔ممبئی پولیس بھی ای میل کرنے والے کا سراغ لگانے میں ناکام رہی تھی اور اب ایک ہفتے میں یہ دوسرا واقعہ ہوا ہے۔
Certain schools in Bengaluru city have received emails today morning indicating 'bomb threat'. Anti sabotage and bomb detection squads have been pressed into service to verify and ascertain. The calls seem to be hoax. Even then all efforts will be made to trace the culprits. pic.twitter.com/QqBaSuJ11W
— CP Bengaluru ಪೊಲೀಸ್ ಆಯುಕ್ತ ಬೆಂಗಳೂರು (@CPBlr) December 1, 2023