اہم خبریں

ن لیگ نے سندھ میں لیول پلینگ فیلڈ نہ ملنے کی شکایت کر دی

کراچی ( اے بی این نیوز   )ن لیگ نے سندھ میں لیول پلینگ فیلڈ نہ ملنے کی شکایت کر دی ، مسلم لیگ ن نے سندھ کی بیوروکریسی پرتحفظات سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا ، ن لیگ نے الزام لگایا کہ سندھ کی بیورو کریسی پیپلز پارٹی کے احکامات پر کام کرتی ہے دستاویزات کے مطابق وزارت تعلیم،صحت،آباشی اور لوکل حکومت سابق وزیراعلی کے اشارے پر کام رہے ہیں،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ابھی تک کوئی تبدیلی نہ کی جانا تشویشناک ہے،لوکل حکومتیں معطل تاہم سسٹم پوری طرح فعال اور نگران حکومت سے بجٹ لے رہا ہے،گزشتہ حکومت کے قریبی پولیس افسران کا تبادلہ بھی تاحال نہیں کیا جاسکا،اپنی مدت پوری کرنے کے باوجود کئی پی اے ایس افسران تبادلے کو تیار نہیں،سابقہ حکومت نے جانے سے قبل حامی ریٹائر افسران کو اہم عہدوں پر تعینات کیا

متعلقہ خبریں