راولپنڈی(نیوزڈیسک)رواں سال کی تیسری انسداد پولیو مہم کا راولپنڈی میں آغاز ہوگیا،کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے آر پی او خرم علی اور ڈپٹی کمشنرڈاکٹر حسن وقار چیمہ کے ہمراہ افتتاح کیا۔05 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا گیا۔ مہم کے پہلے روز 02 لاکھ 50 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ لیاقت علی چٹھہ نے کہاکہ ریفیوزل اور غیر حاضر کیسز کو ایک ہی دن کور کیا جائے گا۔تمام سرکاری محکموں کی مربوط کوششوں سے سال 2010 سے اب تک راولپنڈی میں پولیو سے متاثرہ کوئی کیس نہیں دیکھا۔ کمشنر راولپنڈی ڈویثرن نے کہاکہ پولیو کے خاتمے کی قومی مہم کا آغاز راولپنڈی سمیت پنجاب کے 36 اضلاع میں کیا جا رہا ہے۔ لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد میں پولیو مہم سات روز تک جاری رہے گی۔بقیہ اضلاع میں مہم پانچ روزہ ہو گی۔اس موقع پر لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی کہ ڈویژن میں معیاری پولیو مہم منعقد کی جائے اور داخلی راستوں پر قطرے پلانے جائیں۔ کمشنر راولپنڈی ڈویثرن نے کہاکہ ویکسین کی متعدد خوراکیں وائرس کے خلاف بہترین تحفظ فراہم کرتی ہیں۔ کمشنر راولپنڈی نے کہاکہ پولیو کے مکمل خاتمے تک والدین پولیو ٹیموں کا خیر مقدم کریں۔ ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے کہاکہ اس مہم میں 05 سال سے کم عمر کے10 لاکھ 15 پندرہ ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔مہم کے لئے245یوسی ایم اوز اور 866 ایریا انچارجز تعینات کیے گئے ہیں۔3703موبائل ٹیمیں اور 330 فکسڈ پوائنٹس اور 166 ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔راولپنڈی ہیلتھ آفیسر ان مہم کی پیش رفت کی نگرانی کریں گے۔ آر پی اوخرم علی نے اس موقع پر کہاکہ راولپنڈی پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کے انتظامات بھی کیے جائیں گے۔