اسلام آباد(نیوزڈیسک) مسلم لیگ(ن)کے سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا ہے کہ بالآخر ثابت ہوگیا کہ ن لیگ کے خلاف مقدمات جھوٹے تھے،نجی ٹی وی سے بات چیت میں مسلم لیگ(ن)کے سینیٹر افنان اللہ خان نے لیگی قائد میاں محمد نواز شریف کی عدالت میں پیشی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے خلاف فیصلوں پر پی ٹی آئی خوش تھی، لیگی رہنماؤں کے خلاف مقدمات پر پی ٹی آئی والے ہمارا مذاق اڑایا کرتے تھے، لیکن ن لیگ کی قیادت نے تمام مقدمات کا سامنا کیا، اور بالآخر ثابت ہوگیا کہ ن لیگ کے خلاف مقدمات جھوٹے تھے۔سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ آج ان پر مقدمات بنے ہیں تو یہ عدلیہ پر تنقید کر رہے ہیں۔















