اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق پاکستانی کرکٹر عمران نذیر نے کہا کہ پاکستانی ٹیم انجریز پر قابو پالے تو اچھی کارکردگی دکھا سکتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں 8 سال انجری میں رہا لیکن ابھی بوڑھا نہیں ہوا،کوچنگ کرسکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی ورلڈ کپ میں غلطیوں کو بڑا نہیں کہا جاسکتا ، ان پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔