اہم خبریں

ن لیگ حکمران جماعت بننے جا رہی ہے،خواجہ آصف

سیالکوٹ(       )مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصفنے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ الیکشن نزدیک ہیں نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنیں گے، ملک میں لوگ ایک مرتبہ وزیر اعظم بن کر رُل جاتے ہیں ،نواز شریف جلا وطن ہو کر واپس آئے تو وزیراعظم بنے،پھر جلا وطن ہوئے اور دوبارہ وزیراعظم بننے جا رہے ہیں،،نواز شریف کو نکالنے والے کہتے تھے نواز شریف تاریخ بن گئے،سابق وزیر اعظم اور اسے لانے والے کہتےتھے نواز شریف ختم ہو گیا،مسلم لیگ ن سارے ملک کی حکمران جماعت بننے جا رہی ہے،نوازشریف کاسیاسی کیرئیر ختم کرنے کی کوشش کی گئی،مقدمات بنائے گئے،آج کہتے ہیں چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات نہیں کرائی جا رہی،نواز شریف کی بیوی بستر مرگ پر تھی لیکن بات نہیں کرائی گئی۔

متعلقہ خبریں