اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اتحاد مجبوری نہیں ہوتے، مہنگائی کا ذمے دار سسٹم کو سمجھیں۔ ن لیگ کے لیےصفیں ہموار ہو رہی ہیں لیکن نواز شریف اور پارٹی کے لیے اچھا نہیں ہوگا۔نجی ٹی وی سے بات چیت میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ملک میں سیاست کا بیانیہ خاص صورتحال اختیار کرتا ہے، سماج کے مطابق باتیں کرنا پڑتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت کے ساتھ تھے، اس دوران جو زبان تھی وہ الیکشن میں نہیں ہوسکتی، آج کی صورتحال کے مطابق پیلز پارٹی اپنا بیانیہ سامنے رکھ رہی ہے۔















