اہم خبریں

ورلڈ کپ ،بھارت آسٹریلیامقابلوں میں حیران کن مماثلت

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ 2003ء سے 2023ء تک کا سفر ، بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان حیران کن مماثلت ، 2003ء میں آسٹریلیا نے فائنل سے قبل لگاتار 10 میچوں میں فتح حاصل کی تھی ، 2023ء میں بھارت نے بھی اسی کارکردگی کو دہرایا اور ناقابل شکست رہی، 2003ء میں بھارتی ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں گروپ میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، رواں ورلڈکپ میں کینگرو کو شکست ہو ئی، 2023کے ورلڈ کپ کا فا ئنل کل انہی دو ٹیمو ں کے درمیان کھیلا جا ئے گا۔ اگر بھارت آسٹریلیا جیسی کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے تو جو 20 سال پہلے ہوا تھا اسی طرح یہ ورلڈ کپ بھی ناقابل شکست ٹیم جیت جائے گی۔

متعلقہ خبریں