کولکتہ(نیوزڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ ، دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کی ٹیم مشکلات کا شکار 30 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ۔ تفصیلات کے مطابق کپتان ٹیمبا بووما کے صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد اوپننگ بیٹسمین کوئنٹن ڈی کاک بھی3 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے ،راسی وین ڈیر ڈوسن6 جبکہ ایڈن مارکرم 10 رنز بنا کیچ آوٹ ہو گئے ۔جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کیخلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ جو اچھا ثابت نہ ہو ا۔ ویسے تو اس ٹاکرے میں سخت مقابلے کی توقع کی جارہی ہے لیکن اب ایسا نہیں لگ رہا۔ ریکار کے مطابق جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا 9، 9 میچز کھیل چکی ہیں جس میں جیت ہار کا تناسب برابر ہے ، 7 جیتے اور 2 میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔