نیو یارک ( اے بی این نیوز )مشکل وقت میں پاکستان کی جانب سے اٹھائے اقدامات کا آئی ایم ایف بھی معترف،پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان حالیہ مذاکرات نتیجہ خیز ہونے کا قوی امکان،مینجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹیلنا جورجیوا نے بلومبرگ کو انٹرویو میں کہا امید ہے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ رواں ہفتے ہوجائے گا،محصولات کی کم شرح پاکستان کیلئے اصل مسئلہ ہے،ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 12 فیصد تک برقرار ہے،جسے 15فیصد کرنے کامطالبہ کیاہے،ایم ڈی آئی ایم ایف کی نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کی اقدامات کی بھی تعریف کی۔















