ممبئی(نیوز ڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ ،پہلا سیمی فائنل ، بھارت کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ ۔ تفصیلات کے مطابق یہ میچ ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما جبکہ نیوزی لینڈ ٹیم کی کین ولیمسن قیادت کریں گے گزشتہ ریکارڈ کو دیکھا جائے تو لیگ میچز میں بھارت ناقابل شکست ٹیم ہے جبکہ نیوزی لینڈ کو9 میں سے صرف 4 میچز ہی جیت حاصل کی بھارت نے لیگ مرحلے میں نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی۔بھارتی ٹیم سیمی فائنل کے ساتھ ساتھ فائنل بھی اپنے نام کرنے کے لیے پُر عزم ہے ۔