نارووال ( اے بی این نیوز )فخر کے ساتھ اپنی حکومت کی 16 ماہ کی کارکردگی کا دفاع کر سکتا ہوں،احسن اقبال کا بلاول بھٹو کو جواب،،کہتے ہیں،،سولہ ماہ کی حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی حکومت کے رکے ہوئے منصوبوں کے ساتھ نئے منصوبے شروع کئے،تھر کوئلہ کا منصوبہ ن لیگ نے سی پیک میں شامل کرایا، اس منصوبے کو قومی جذبہ کے تحت صوبائی حکومت کے اشتراک سے آگے بڑھانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔ اچھا ہوتا اگر بلاول بھٹو ذرداری تھر منصوبہ کے لئے وزیر اعظم نواز شریف کے تعاون کا بھی ذکر کر دیتے۔ ہمیں طعنوں کی سیاست سے پرہیز کرنا چائیے۔















