اہم خبریں

ن لیگ اپنے بل بوتے پر سیاست کرے، کسی ادارے سے مددنہ مانگے،بلاول

مٹھی ( اے بی این نیوز    )میاں صاحب لاہور پر ہی فوکس کریں،ن لیگ اپنے بل بوتے پر سیاست کرے، کسی ادارے سے مددنہ مانگے،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی ن لیگ کو تجویز، مٹھی میں پریس کانفرنس میں کہالاہور میں مشکلات ہیں اس لئے ن لیگ کوکہا گیا دوسرے صوبوں میں جائیں،آج بھی ایک فیلڈ بنائی جارہی ہے لیکن پیپلزپارٹی ہر پچ پرکھیلنے کیلئے پوری طرح تیارہے،وفاقی اورصوبائی حکومت کے باوجودپنجاب میں ضمنی انتخابات نہ جیتنے والے ہمیں کیا سرپرائز دینگے،یہ پہلا الیکشن ہوگاجس میں پیپلزپارٹی کا کسی ادارے کے ساتھ کوئی جھگڑانہیں،ہمیں پی ڈی ایم سے نکال دیا کہ باپ سے مل گئے،بی اے پی اگر کل بری تھی تو آج بھی ہوگی ،میں 15 مہینے وزیر خارجہ رہا ، اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں اور اس پر الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہوں، کیا شہباز شریف ،اسحاق ڈار، خواجہ سعد رفیق اوراحسن اقبال اپنی کارکردگی پر عوام کے سامنے جائیں گے؟ یا اپنا منہ چھپارہے ہیں،مقبول باقر جیسا نگران وزیراعلیٰ پورے پاکستان میں نہیں ملے گا،وزیراعلیٰ کو کسی وزیر سے شکایت ہے تو اسے اٹھا کر باہر پھینکیں،غیر منتخب لوگوں کے فیصلوں سے غریبوں کے علاج کو نقصان پہنچے گا تو انہیں معاف نہیں کروں گا،اگر کوئی نگران وزیریابیوروکریٹ غلط کام کررہاہے تو یہ نہ سمجھیں ہم انہیں بھول جائیں گے

متعلقہ خبریں