اہم خبریں

عام انتخابات 75 سالہ ملکی تاریخ کے مشکل ترین الیکشن ہوں گے،حمزہ شہباز

لاہور (نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اگر کسی حکومت کو سپورٹ کرے تو اچھی بات ہے۔تمام سیاسی پارٹیوں کو مل کر صرف ملکی معیشت پر کام کرنا چاہیے، ہمیں مل کر ڈالر اور پیٹرول کی قیمت کو کنٹرول کرنا ہے۔عدم برداشت کا ماحول ختم کرکے ایک دوسرے کو برداشت کرنا پڑے گا، ہوسکتا اس میں کئی سال لگ جائیں۔کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، نیب کا طریقہ کار میں نہیں مانتا۔پیر کومیڈیا سے بات چیت میں ان کا کہناتھا کہ 2024ء کے عام انتخابات 75 سالہ ملکی تاریخ کے مشکل ترین الیکشن ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ بہت مشکل انتخابات ہونے جا رہے ہیں، سب سے زیادہ اہم یہ ہے کہ نوجوانوں کو ساتھ ملایا جائے۔حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے تین دورے کیے وہاں کے ٹکٹوں پر بہتری جاری ہے، بڑی کامیابی حاصل کریں گے۔

متعلقہ خبریں