پونے(نیوز ڈیسک) آسٹریلیا کا پہلے بیٹنگ کا فیصلہ ،بنگلادیش جیت کیلئے پرعزم۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کا 43 واں میچ آج آسٹریلیا اور بنگلا دیش کیخلاف پونے میں کھیلا جا رہا ہے ، آسٹریلوی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل کے کوالیفائی کر چکی جبکہ آج کا میچ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مرحلے پر کوئی اثر نہیں ڈالے گا۔ واضح رہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر ،آسٹریلیا تیسرے جبکہ بنگلا دیش آٹھویں نمبر پر ہے۔