اہم خبریں

مسلم لیگ ن کو جب بھی موقع ملا معیشت کوسنبھالادیا،احسن اقبال

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے ملک بڑے مشکل حالات سے گزر رہا ہے، ملک میں مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے، پاکستانی عوام نے ہمیشہ مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، سیلاب ہو یا دہشتگردی ہم نے ملکر مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو جب بھی موقع ملا ملکی معیشت کی بہترین کیلئے کام کیا، آئندہ انتخابات میں قوم نے موقع دیا تو ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔۔

متعلقہ خبریں