لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے آج پارٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس جاتی عمرہ میں ہوگا جس میں چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز ،پارٹی صدر شہباز شریف، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق ، پرویز رشید سمیت پارٹی کے دیگر عہدیدار شرکت کریں گے۔اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال ، آئندہ الیکشن کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے
