لاہور(نیوزڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو بڑا ریلیف مل گیا ،حکومت پنجاب نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطل کردی۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے پنجاب حکومت کو سزا معطلی کی درخواست دی تھی، نوازشریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب حکومت کو درخوست دی،نگران حکومت نے سابق وزیراعظم کی درخواست منظور کرلی۔نگران پنجاب کابینہ نے نوازشریف کی سزا معطلی کی منظوری دیدی ۔ اس سے قبل نوازشریف نے 2019میں بیرون ملک جانے کیلئے میڈیکل گراؤنڈ پر سزا معطلی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائی تھی تو اسلام آباد ہائیکورٹ نے میڈیکل گراؤنڈ پر نہ صرف نوازشریف کی سزا معطل کی تھی بلکہ تحریری حکم میں یہ لکھا تھا کہ نواز شریف سزا معطلی میں مزید توسیع چاہتے ہیں تو متعلقہ پنجاب حکومت میں درخواست دے سکتے ہیں۔نوازشریف کی جانب العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نگران پنجاب حکومت کو درخواست دی گئی تھی،نگران پنجاب کابینہ نے نواز شریف کی سزامعطلی کی درخواست کو منظور کرلیا ۔ٹرائل کورٹ احتساب عدالت نے نوازشریف کو 10سال کی قیدو جرمانے کی سزا سنائی تھی۔















