اسلام آباد(نیوزڈیسک) توشہ خانہ کیس، سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت میں سرنڈر کردیا،عدالت نے نوازشریف کی ضمانت منظور کرلی اور انہیںحاضری لگانے کے بعد نوازشریف کو جانے کی اجازت دیدی۔،میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف 4سال بعد احتساب عدالت پیش ہوئےاور عدالت حاضری لگائی اور عدالت میں سرنڈر کر دیا، جج محمد بشیر نے نوازشریف کو حاضری کیلئے روسٹرم پر بلایا،نوازشریف کی حاضری لگا ئی۔ عدالت نے نوازشریف کی ضمانت منظور کرلی، 10لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی، حاضری لگانے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف اسلام آباد ہائیکورٹ روانہ ہو گئے۔نوازشریف کے وکلا کی جانب سے دائر 3درخواستوں پر بھی سماعت ہوگی،نواز شریف کی ضبط کی گئی جائیداد کو ریلز کرانے کی درخواست پر سماعت ہوگی،نوازشریف کی جانب سے پلیڈر مقرر کرنے کی درخواست پر سماعت ہوگی،نوازشریف کے مچلکے جمع کرانے کی درخواست پر بھی سماعت ہوگی۔















