اہم خبریں

عوام کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے،جان اچکزئی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی پسماندگی تعلیم کے ذریعے ہی ختم کی جا سکتی ہے۔ خوشحال بلوچستان کے لیے پڑھا لکھا بلوچستان لازمی ہے۔ عوام کے مسائل کا حل اوین ترجیح ہے۔ خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل عوام کا سہارا بن چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدارتی تمغہ امتیاز چیئرمین خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل، عالمی شہرت یافتہ سماجی شخصیت ” نعمت اللہ ظہیر” سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ جس کے دوران انہوں نے طلباء و طالبات کے لیے خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کو 100 لیپ ٹاپ دینے کا اعلان بھی کیا. اور اتوار کو پشین دورے کی دعوت اور کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں بطور مہمان خاص شرکت کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی. چیئرمین نعمت اللہ ظہیر نے گزشتہ روز اپنے وفد کے ہمراہ نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی سے ان کے افس میں ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ بلوچستان کے مسائل پر بھی غور و فکر کیا گیا۔ نگران وزیر جان اچکزئی نے اس موقع پر کہا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل عظیم کام کر رہی ہے۔ عوام میں خوشیاں بانٹ رہی ہے۔ لوگوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ جو حکومت کا ھاتھ بٹھانے کے برابر ہے۔ حکومت بھی چیئرمین نعمت اللہ ظہیر اور خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل سے ہر ممکن تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا۔ کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کی خدمات سے بہت پہلے سے اگاہ ہیں اور بخوبی آگاہ ہیں کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل غیر سیاسی بنیادوں پر عوام کی خدمت میں مصروف ہے۔ اس موقع پر چیئرمین نعمت اللہ ظہیر نے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی کا خصوصی ملاقات اور فاؤنڈیشن کے لیے 100 لیپ ٹاپ دینے سمیت پشین کے دورے کی دعوت قبول کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جان اچکزئی نگران حکومت کے فحال ترین وزیر ہیں اور ہر وقت عوام کے درمیان موجود اور رابطے میں رہتے ہیں۔ جان اچکزئی صوبے میں تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔ جس کا ایک ثبوت خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کو لیپ ٹاپ کی فراہمی ہے۔ جھنیں مستحق طلباء و طالبات تک پہنچانا یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں