کراچی(نیوزدیسک)کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کلکٹریٹ نے کارروائی کرتے ہوئے 8 لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی شراب کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے بین الاقوامی آمد لاؤنج پر تعینات کسٹمز ایئرپورٹ کلکٹریٹ کے عملے نے دبئی سے نجی ایئرلائن کی پرواز سے کراچی پہنچنے والے محمد ثاقب نامی مسافر سے شراب برآمد کر کے کسٹمز ایکٹ کے تحت کارروائی کاآغاز کردیا۔















