اہم خبریں

نوازشریف کواقتدارسے نکال کرترقی کاسفرروکاگیا،رانا ثناءاللہ

ملتان(نیوزڈیسک)سابق وفاقی وزیرداخلہ ورہنمامسلم لیگ (ن)رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں  محمد نوازشریف کواقتدارسے نکال کرترقی کاسفرروکاگیا،ملک کوبدترین معاشی حالات کاسامناکرناپڑا،21اکتوبرکونوازشریف پاکستان پہنچ رہے ہیں،نوازشریف واپس آکرپاکستان کوترقی کی راہ پرگامزن کریں گے،نوازشریف نے پاکستان کوایٹمی قوت بناکرہمارادفاع ناقابل تسخیربنایا،نوبی پنجاب میں ہر سطح پر مسلم لیگ (ن) موجود ہے، مریم نواز نے پارٹی کے ورکرز کو بہت متحرک کیا ہے، اٹک سے لے کر راجن پور تک ہمارے عہدیدار اور کارکن موجود ہیں۔بدھ کو ملتان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرداخلہ ورہنمامسلم لیگ (ن)رانا ثناءاللہ نے کہا کہ نوازشریف نے ماضی میں بھی پاکستان کوسرخروکیا،اب بھی انشا اللہ کرینگے،انہوں نے کہاکہ جب بھی پاکستان کوترقی کےراستے پرگامزن کیاگیا سازش کی گئی،انہوں نے کہاکہ2018سے2022تک پاکستان کوبحران کاشکارکیاگیا،صر ف نوازشریف نے پاکستان کی ترقی کیلئے بے شمارکام کیے مگرنوازشریف کوسازش کے تحت اقتدارسے الگ کیاگیا،راناثنااللہ نے کہاکہ اگر12اکتوبر1999نہ آتاتوپاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑاہوتا،پاکستان کے بارےمیں کہاجارہا تھا کہ ایشین ٹائیگربننے جارہا ہے۔ رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ عالمی دباؤ مسترد کرتے ہوئے نواز شریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا، انہوں نے 5 ارب ڈالر کی امریکی پیشکش ٹھکرا دی تھی۔انہوں نے کہاکہ ملک میں 20، 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نواز شریف نے ختم کی، ملک میں دہشتگردی تھی، اغوا برائے تاوان تھا، ن لیگ نے خود کو پیش کیا۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے کہاکہ میری جماعت پر اعتماد کریں، لوڈ شیڈنگ سے نجات دلاؤں گا، 12 سال بعد بھی نواز شریف نے ہی ملک کو سنبھالا۔

متعلقہ خبریں