کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ملک میں کپاس کی پیداوار میں 71فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ پنجاب کی جننگ فیکٹریوں میں 30ستمبر تک 20لاکھ 69ہزار روئی کی گانٹھوں کے مساوی پھٹی پہنچی ہے جو گذشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 34فیصد زائد ہے۔















