اوٹاوا(نیوزڈیسک)کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ اوٹاوا بھارت سے تنازع بڑھانے کا خواہاں نہیں ہے، بھارت سے تعمیری بات چیت جاری رکھیں گے، بھارت میں کینیڈین خاندانوں کی مدد کے لیے موجود رہیں گے۔دارالحکومت اوٹاوا میں صحافیوں سے گفتگو میں کینیڈین وزیراعظم نے برطانوی اخبار کی رپورٹ کی تصدیق سے انکار کیا۔















