کراچی ( اے بی این نیوز )ملکی ترقی و خوشحالی میں بزنس کمیونٹی کا انتہائی اہم اور کلیدی کردار ہے،نگراں حکومت تجارتی شعبہ اور بزنزمین کمیونٹی کے ساتھ مضبوط اشتراک کار چاہتی ہے تاکہ یہ شعبہ ملکی اقتصادی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کر سکے،ملکی ترقی و خوشحالی میں بزنس کمیونٹی کا انتہائی اہم اور کلیدی کردار ہے،سندھ میں امن و امان کے قیام میں عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ تعاون و کوششیں شامل ہیں ،ان خیا لات کا اظہار نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈئیر (ر) حارث نواز / فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر کیا،انہوں نے کہا کہ منشیات فروش و ڈیلرز، لینڈ گریبرز اور اسٹریٹ کرمنلزسمیت تمام جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جارہی ہےجیلوں کی اصلاحات کے لئیے اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیںسیف سٹی پروجیکٹ کے پہلے مرحلہ کے تحت کراچی میں دس ہزار کیمرے نصب کئیے جا رہے ہیں۔ نگراں وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر) حارث کا فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور انڈسٹری کے ممبران سے ملاقات کی۔فیڈریشن کے صدر عرفان اقبال شیخ اورممبران نے وزیر داخلہ سندھ کا استقبال کیا۔وزیر داخلہ کی فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے شرکاء سے شہر کی سکیورٹی کی صورتحال اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔















