اسلام آباد(نیوزڈیسک)توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سیشن کورٹ میں بریت کی درخواست دائر کردی ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہّّ میرے خلاف مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا۔ مقدمہ میں کوئی ثبوت نہیں نا ہی ایف آئی آر میں لگائی دفعات کا اطلاق ہوتا ہے۔ چالان میں بنیادی نوعیت کے ثبوت بھی نہیں حاصل کئے جا سکے۔ مدعی الیکشن کمیشن کا ملازم ہے اسکے اپنے بیان کو سپورٹ کرنے کیلئے اس کے ملازم کا بیان تک نہیں شامل نہیں کیا گیا۔ اس لئے عدالت اس کیس میں بریت کی درخواست منظور کرے ۔















