اہم خبریں

پاکستان کا بھارت میں ہمیشہ والہانہ استقبال کیا گیا ، ذکاء اشرف

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کرکٹ کے میدان میں دشمن نہیں روایتی حریف ہیں، کرکٹ نے دونوں ملکوں کے درمیان محبت اور دوستی کے پُل کا کردار ادا کیا ہے۔ امید ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کو اسی طرح پزیرائی ملے گی، پاکستان کا بھارت میں ہمیشہ والہانہ استقبال کیا گیا ہے۔جمعہ کو جاری ایک بیان میں ذکاء اشرف نےکہا کہ بھارت میں زبردست استقبال دونوں ملکوں کے عوام کی کھلاڑیوں سے محبت کا اظہار ہے، محبت کی جھلک حیدر آباد ایئر پورٹ پر نظر آئی، بھارت کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

متعلقہ خبریں