اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں،دو من سے زائد منشیات برآد 3خواتین سمیت 10 ملزمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق سات کارروائیوں میں 89 کلو زائد منشیات برآمد کی جبکہ 3 خواتین سمیت 10 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا۔ کارمیں منشیات سمگل کرتے ہوئے ملزم سپر ہائی پر جامشورو سے گرفتار کر لیا گیا،دوسری طرف2 خواتین 5 مختلف بیگز میں 18 کلو چرس لے کر جا رہی تھیں۔ ایک اور کارروائی میں بس میں سفر کرنے والی خاتون سے 5 کلو گرام آئس اور 2 کلو سے زائد ہیروئن برآمد کی گئی ۔















