نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارت میں ایک کمپنی نے اس بات پر اپنے ملازم کی تنخواہ کاٹ لی کہ وہ لفٹ میں پھنسنے کی وجہ سے وقت پر آفس نہیں پہنچ سکا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کمپنی کے ملازم نے ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی سے متعلق سوشل میڈیا پر تحریری نوٹ لکھ دیا، صارفین کمپنی کیخلاف غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔















