لندن(نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائداورسابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کڑے احتساب کا جارحانہ بیانیہ لے کر ہی انتخابی میدان میں اترے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق لندن میں ہونے والے لیگی قیادت کی بڑی بیٹھک کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔پارٹی ذرائع کے مطابق اپنے خلاف مبینہ سازشی کرداروں کے معاملے پر نواز شریف نے دوٹوک انداز میں کہا کہ ملک کا کھلواڑ کرنے والوں کا احتساب کئے بغیر پاکستان کو آگے نہیں جایا جا سکتا۔نواز شریف نے کہا کہ صرف میری ذات کی بات ہوتی تو درگزر کر جاتا لیکن ترقی کرتے ہوئے پاکستان کو نقصان پہنچایا گیا، انہوں نے کہاکہ 76 سالوں سے جو ہو رہا ہے وہ اب مزید نہیں ہونا چاہیے۔















